اشتہار

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 10 گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ایک علاقے میں بڑے آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ 10 کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس کارروائی میں دہشت گرد تنظیم کا وسیم زکریا 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر وسیم زکریا کا تعلق میر علی کے علاقے حیدر خیل سے تھا، مطلوب دہشت گرد وسیم 30 مختلف کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، وہ ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد وسیم زکریا سی ایس ایس افسرز بید اللہ داوڑ کی شہادت کا ذمہ دار تھا، وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھا، وسیم حسو خیل کے قریب کانوائے پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں