جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ٹریفک حادثے میں 6 افریقی فٹبالر ہلاک، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

آکرا : گھانا کے دارالحکومت میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں فٹبال ٹیم کے چھ نوعمر کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر 30 شدید زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک گھانا کے خانہ جنگی سے دوچار علاقے سے واپسی میں ایک بس ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی جس میں یوتھ فٹبال ٹیم کے کھلاڑی سوار تھے۔

یہ حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا جب بس فٹبال کھلاڑیوں کو میچ کے بعد واپس اپنے مقام پر پہنچا رہی تھی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی تعداد تیس ہے جبکہ 6 کھلاڑی موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں