جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، 503 کنال اور 14 مرلہ سرکاری زمین واگزار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے، لودھراں میں 503 کنال اور 14 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرالی گئی جس کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے ضلع لودھراں میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت موجودہ مارکیٹ کے حساب سے دس کروڑ بنتی ہے۔

گوہر نفیس کے مطابق 266کنال اور 14مرلہ زمین موضع زرک واہ تحصیل کروڑپکا سے واگزار کرائی گئی۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح 277کنال زمین موضع مشرف واہ تحصیل کروڑپکالودھراں سے واگزار ہوئی، قبضہ مافیا سے واگزار زمین محکمہ مال کے حوالے کردی گئی۔

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال، رحیم یار خان اور راجن پور میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی تجارتی اراضی واگزار کروائی تھی۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں ڈیڑھ ارب کی 21 کنال تجارتی اراضی، ڈیرہ غازی خان میں 5 ہزار 400 کنال اراضی، راجن پور میں 33 کروڑ روپے سے زائد کی اراضی اور رحیم یار خان سے 322 کنال اور 12 مرلے زمین واگزار کروائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں