جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی پی اور ن لیگ نے استعفوں کیلئے کیا شرائط رکھیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بلاول بھٹو نے اسمبلی سے استعفیٰ دینے کےلیے نواز شریف کے ملک واپس آنے کی شرط عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے دوران پارلیمنٹ سے استعفوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نواز شریف کو استعفے کی مشروط پیشکش رکھی، بلاول بھٹو نے موقف اپنایا کہ ہم استعفیٰ دینے کےلیے تیار ہیں اور ساتھ ہی نواز شریف کو آفر دی کہ ہم استعفیٰ آپ کے پاس جمع کرائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے استعفیٰ دینے کی پیشکش نواز شریف کے ملک واپس آنے کی شرط سے منسلک کردی۔

بلاول بھٹو شرط عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے استعفوں سے متعلق وزن بنے گا، دوسری جانب نواز شریف نے بلاول کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھی استعفے آپ کے حوالے کردیتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو جواب دیا کہ ہم دونوں استعفیٰ فضل الرحمان کے پاس جمع کرا دیں۔

ذرائع کے مطابق باتوں باتوں میں اسمبلیوں سے استعفے کا معاملہ ہنسی مذاق کی نظر ہوگیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے زیر قیادت آل پارٹیز کانفرنس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کا 13 رکنی وفد آل پارٹیز شریک ہوا تھا، جے یو آئی (ف) کا 4 رکنی وفد مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت شریک تھا جبکہ اس کے علاوہ تمام 11جماعتوں سے کم از کم3،3 ارکان کا وفد اے پی سی میں شریک ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں