جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

چینی صدر کے پاکستان میں خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام صدرشی جن پنگ کاپاکستان میں خیرمقدم کرنےکے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےچینی سفیریاؤ جنگ نے الوداعی ملاقات کی جس میں وزیراعظم نےپاک چین تعلقات کومزیدمضبوط بنانےمیں چینی سفیر کےکردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سفیریاؤجنگ کےدور میں سی پیک دوسرےمرحلےمیں داخل ہوا، سی پیک دوسرےمرحلےمیں صنعتی،زراعت،سماجی واقتصادی ترقی پر توجہ ہے، سی پیک کا دوسرا فیز علاقائی ترقی،خوشحالی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام صدرشی جن پنگ کاپاکستان میں خیرمقدم کرنےکےمنتظرہیں، چینی قیادت نےچین کی سماجی ومعاشی تبدیلی میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے، چین کی معاشی ترقی،غربت کےخاتمےکی مثال سے بہت کچھ سیکھنےکوملاہے۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کاوژن اورقیادت پاکستان کی تبدیلی میں اہم کردار ہے، وزیراعظم کی توجہ کی بدولت سی پیک دوسرےمرحلےمیں داخل ہوچکا، سی پیک پاکستان سمیت پورےخطے کوبےپناہ فوائد فراہم کرےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کوعالمی سطح پرتسلیم کیاگیا، کوروناکی دوسری لہر سے نمٹنےکیلئےآئیڈیاپرعمل کیاجاسکتاہے، پاکستان سےاچھی یادیں لےکرجارہاہوں، پاکستان اورچین کےتعلقات کومزیدمستحکم دیکھنےکاخواہشمندہوں، ترقی اورمقاصدکےحصول میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں