جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی کس کی دریافت ہے؟ انضمام الحق نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق کپتان انضمام الحق نے شاہین آفریدی سے متعلق کہا ہے کہ یہ ابھرتا ہوا اسٹار بولر مشتاق احمد اور مدثر نذر کی دریافت ہے، لہذا اس کھلاڑی کا کریڈٹ بھی انہیں کو جانا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ایک ویڈیو پیغام میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی نوجوان اپنی پرفارمنس دیتا ہے تو خوشی ہوتی ہے اور اگر وہ نوجوان پاکستانی ہو خوشی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ یوٹویب پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ شاہین آفریدی اپنی عمر کے کھلاڑیوں سے زیادہ بردباد لگ رہے ہیں لیکن ان کے ان فٹ ہونے کا خدشہ ہے لہذا بائیں ہاتھ کے بولر کی سلیکشن دیکھ بھال کر کرنی چاہیے۔

انھوں نے ماضی میں فاسٹ بولر محمد زاہد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے وقت میں پاکستان ٹیم کا حصہ بننے والے زاہد ملک کا سرمایہ تھے، انہیں صحیح استعمال نہیں کیا گیا، وہ کمر کی انجری کا شکار ہوکر باہر ہوئے اور دوبارہ کم بیک نہیں کر پائے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اس وقت اپنی عمر کے اعتبار سے زیادہ محنت کر رہے ہیں، ان کی انجری کے خدشات بڑھ رہے ہیں، انھوں نے پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران بھی اس پیس کے ساتھ گیند نہیں کی جتنی وہ کرسکتے تھے۔

انھوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں، اس سے کھلاڑی کی صلاحیتوں میں بہت زیادہ بہتری آتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں