اشتہار

شیر اور انسان کی ریس کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : انسان اور شیر کے درمیان ریس لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شیر کو جنگل کا بادشاہ کہتے ہیں اور اپنی دہشت و خونخوار طبعیت کی باعث کوئی شیر کے قریب جانے کی ہمت نہیں کرتا لیکن سوشل میڈیا پر ایک شیر اور انسان کے مقابلے کی ایسی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں ایک شیر اور انسان کے درمیان ہونے والی منفرد ریس کو دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریس متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع ایک چڑیا گھر میں ہورہی ہے، جس میں پنجرے میں بند شیر باہر موجود انسان کے ساتھ ریس لگارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجرے کے باہر کھڑا انسان جیسے ہی دوڑنا شروع کرتا ہے اسے دیکھ کر شیر بھی ساتھ ساتھ دوڑنا شروع کردیتا ہے اور انسان کی نقل اتارتے ہوئے وہیں تک بھاگتا ہے جہاں تک شیر بھاگتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں