اسلام آباد: صدرعارف علوی چین نے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کو ہلال پاکستان سے نوازا جبکہ وزیراعظم نے پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں چینی سفیر کےکردار کو سراہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں چین کے سفیر یاؤ جنگ کو ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں وفاقی کابینہ کےارکان اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب میں صدرعارف علوی چین نےچین کےسفیریاؤجنگ کوہلال پاکستان سےنوازا۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے الوداعی ملاقات کی تھی ، جس میں وزیراعظم نے پاک چین تعلقات کومزیدمضبوط بنانےمیں چینی سفیر کےکردار کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سفیریاؤجنگ کےدور میں سی پیک دوسرےمرحلے میں داخل ہوا، سی پیک دوسرےمرحلےمیں صنعتی،زراعت،سماجی واقتصادی ترقی پر توجہ ہے، سی پیک کا دوسرا فیز علاقائی ترقی،خوشحالی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام صدرشی جن پنگ کاپاکستان میں خیرمقدم کرنےکےمنتظرہیں، چینی قیادت نےچین کی سماجی ومعاشی تبدیلی میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے، چین کی معاشی ترقی،غربت کےخاتمےکی مثال سے بہت کچھ سیکھنےکوملاہے۔
اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کاوژن اورقیادت پاکستان کی تبدیلی میں اہم کردار ہے، وزیراعظم کی توجہ کی بدولت سی پیک دوسرےمرحلےمیں داخل ہوچکا، سی پیک پاکستان سمیت پورےخطے کوبےپناہ فوائد فراہم کرے گا۔