ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 965 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 909 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں انڈیکس میں مزید پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 965 پوائنٹس سے بھی تجاوز کرگیا۔

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کی صورتحال

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 140 پوائنٹس کمی دیکھی گئی جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 117 پوائنٹس گر گیا۔

چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 7 پوائنٹس کی کمی دیکھی جارہی ہے۔

تیل اور سونے کی قیمتیں

امریکی خام تیل کے سودے 40 ڈالرز فی بیرل سے نیچے آگئے، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 41 ڈالر 31 سینٹس فی بیرل پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1900 ڈالرز سے بھی نیچے آگئی، سونا 18 سو 95 ڈالر 40 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں