اشتہار

میکسیکو میں‌ انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد، شہری خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی : میکسیکو کے دارالحکومت کی گٹر لائن سے انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق براعظم امریکا میں واقع ملک مکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کے نقاسی آب کی مین لائن بند ہوگئی تھی جسے کی صفائی کےلیے گٹر لائن میں اترنے والا عملہ لائن میں دیوقامت شہ پھنسی ہوئی دیکھ کر حیران رہ گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صفائی کرنے والے عملے نے نقاسی آب کی لائن سے 22 ٹن گندگی نکالی لیکن جب آگے بڑھے تو انسانی قد سے بڑے چوہے سے سامنا ہوا، جسے دیکھ کر عملہ بھی خوفزدہ ہوگیا۔

- Advertisement -

لیکن جب قریب گئے تو معلوم ہوا کہ وہ کوئی چوہا نہیں بلکہ چوہے جیسا دکھنے والا کھلونا ہے جسے ایک خاتون نے ہیلوئن کےلیے تیار کیا۔

صفائی کرنے والے عملے نے چوہے کو باہر نکالا تو بھی شہری اسے دیکھ کر ڈر گئے، جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ شے سے متعلق تحقیقات شروع کیں۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ برسوں قبل ایک خاتون نے اپنے چوہے کے گم ہونے کی شکایت درج کرائی تھی جو تیز بارشوں کے دوران گم ہوگیا تھا تاہم اس وقت کسی نے بھی اس کی مدد نہیں کی لیکن کئی برسوں بعد شہر کی مین گٹر لائن نے دیوقامت چوہا برآمد ہوگیا جس میں روئی بھری ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں