پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سی پیک پر ترجیحی بنیادوں پرکام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے، زرعی شعبے کے فروغ کے لیے ریسرچ پر مزید فوکس کرنے اور فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئے بیج متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق سی پیک پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے،پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کو شفافیت اور تیز ی سے مکمل کیا جا رہا ہے، سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے معیشت بہتر ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا ٹیسٹ رن مکمل ہوچکا ہے،اورنج لائن میٹرو ٹرین آئندہ ماہ کے آخر تک چلانے کا ارادہ ہے،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ اورنج لائن کے روٹ پر شجر کاری اور بیوٹی فکیشن کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے،سی پیک منصوبے تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔

چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سی پیک منصوبوں پر پیشرفت اطمینان بخش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں