بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

چنیوٹ میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں پولیس نے 14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقے رجوعہ میں 14 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے لڑکی کے چچا کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔

لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ والد سے ناراض ہو کر گھر سے نکلی تھی،2 افراد نے اغوا کیا، ایک ہفتے تک یرغمال بنا کر زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔

ڈی پی او بلال ظفر نے بتایا کہ 14سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان میں 2 بھائی اور ایک کزن شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

فیصل آباد: 5 ملزمان کی اغواء کے بعد لڑکی سے اجتماعی زیادتی

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا ،جہاں جھنگ بازارسے پانچ ملزمان نے لڑکی کو اغوا کرنے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں