جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ٹریفک سارجنٹ کیس : محکمہ پولیس کی اپیل سماعت کیلئےمنظور ،عبدالمجید اچکزئی کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ نے ٹریفک سارجنٹ کیس میں محکمہ پولیس کی اپیل سماعت کیلئےمنظور کرلی اور عبدالمجید اچکزئی سمیت تمام فریقین کونوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس محکمہ پولیس کی اپیل سماعت کیلئےمنظور کرتے ہوئے اپیل کی سماعت اکتوبر کے دوسرے ہفتے کیلئے مقرر کردی۔

عدالت نے عبدالمجیداچکزئی سمیت تمام فریقین کونوٹس جاری کردیے۔

محکمہ پولیس کی جانب سے سابق ایم پی اےعبدالمجیدخان اچکزئی کی بریت کوچیلنج کیا گیا تھا اور اپیل بلوچستان ہائیکورٹ میں دائرکی گئی تھی۔

یاد تین سال قبل سابق رکن اسمبلی مجید خان اچکزئی پر سارجنٹ عطا اللہ کو گاڑی کی ٹکر سے روندنے کا الزام تھا، اس حادثے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، پولیس نے مجید اچکزئی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔

بعد ازاں رواں ماہ کوئٹہ کی ماڈل کورٹ نے ثبوت نہ ملنے کی وجہ سے مجید اچکزئی کو بری کر دیا تھا۔

اس کیس کا فیصلہ ماڈل کورٹ کے جج دوست محمد مندوخیل نے سنا یا، قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں 2 سال چلنے کے بعد مقدمہ ماڈل کورٹ ٹرانسفر ہوا تھا، سماعت کے دوران گواہان اور بحث مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا جو 4 ستمبر 2020 کو سنایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں