جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی سی بی نے فیصل اقبال کو اجازت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کو اسکواڈ دوبارہ سے جوائن کرنے کی اجازت دے دی۔

پی سی بی سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد فیصل اقبال کو اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فیصل اقبال کل اپنی ٹیم بلوچستان کو جوائن کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا نام واپس لے لیا تھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے تصدیق کی تھی کہ ان میں اور ان کے ادارے، پی آئی اے، کے درمیان ایک معاملہ حل طلب ہے، جسے جلد حل کرلیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فیصل اقبال کا اپنے ادارے کے ساتھ اس حل طلب معاملے کو نمٹائے بغیر ڈومیسٹک کرکٹ کے ایک اہم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا خود ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ غیر منصفانہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں