جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بحرین میں فیس ماسک سے متعلق نیا حکم جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بحرین میں عوامی مقامات پر فیس ماسک نہ لگانے پر جرمانے میں اضافہ کر دیا گیا۔

بحرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزات داخلہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت لازمی قرار دیے گئے فیس ماسک نہ لگانے پر جرمانے میں 4 گنا اضافہ کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق عوامی مقامات، صنعتی علاقوں اور کام کی جگہوں پر فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 20 دینار جرمانہ کیا جائے گا۔

حکم عدولی پر اور جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جاسکتی ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو استغاثہ کے سامنے بھی پیش کیا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں اپریل سے کورونا ایس او پیز کے تحت فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں