منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

پشاور میں پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور میں خواتین کے جھگڑے میں پولیس کانسٹیبل نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوزکی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے کر چوکی انچارج اور ایس ایچ او کو معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق کانسٹیبل سیف الرحمان نے خواتین کے تنازع پر فائرنگ کرکے وزیر گل نامی شخص کو قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کردیا۔

- Advertisement -

مقتول کے لواحقین نے سڑک پر لاش رکھ کر کارخانو چیک پوسٹ کے مقام پر شدید احتجاج کیا اس دوران سڑک پر ٹریفک معطل ہوگیا۔

مزید پڑھیں: پشاور: شہری پر تشدد کرنے والے تین پولیس اہلکار گرفتار

پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کروایا، سی سی پی او نے ناصر باغ کے ایس ایچ او کو معطل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، فائرنگ میں اہلکار ملوث ہوا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل پشاور میں پولیس لاک اپ میں شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، واقعے کے خلاف ایس ایچ او کو معطل کرکے تین اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں