تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اقوامِ متحدہ میں مسئلہ کشمیر اجاگر، حریت رہنما کی اہلیہ کا وزیراعظم کو خراجِ تحسین

لاہور: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سامنے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر بہترین انداز سے پیش کیا جس پر میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں مشال ملک کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا مقدمہ بہترین انداز سے عالمی دنیا کے سامنے پیش کیا جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں‘۔

اُن کا کہنا تھاکہ ’اقوامِ متحدہ اور عالمی رہنما مقبوضہ کشمیر میں مردم شماری کا مطالبہ کریں کیونکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین سمیت جینیوا کنونشن کی کھلے عام خلاف ورزیاں کی جارہیں ہیں‘۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ خطاب : پاکستان کیخلاف مذموم عزائم اور کشمیر پر مظالم، وزیر اعظم نے بھارت کو خبردار کردیا

مشال ملک کا کہنا تھاکہ ’مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ہندو انتہاء پسند تنظیم آر ایس ایس براہ راست ملوث ہے، سلامتی کونسل بھارت کو جواب دہ بنانےکےلیے قرارداد پیش کرے‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج روزانہ معصوم شہریوں کی لاشیں گرا رہی ہے جبکہ مودی سرکار نے حریت رہنماؤں کے قتل کے منصوبہ بھی تیار کرلیا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -