تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، پاک فوج کے نائیک شہید

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے نائیک دلفراز شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو شدید جانی نقصان پہنچا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی پرجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزیاں جاری ہے ، بھارتی فوج نے ایل اوسی کوٹ کٹیرا سیکٹرپر شدید فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں نائیک دلفراز شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا، پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کوشدیدجانی نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر کوایل او سی پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔

بھارتی فوج نے ایل اوسی دیواسیکٹرپر شدید فائرنگ کی تھی اور فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نورالحسن اورسپاہی وسیم علی شہید ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -