اشتہار

آئی فون کے متوقع سیٹ کی تصاویر اور تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کے رواں سال متعارف ہونے والے اسمارٹ فون کی تصویر اور تعارفی تاریخ سامنے آگئی۔

ایپل کمپنی کے  ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی 13 اکتوبر کو اپنے چار نئے فون متعارف کرانے جارہی ہے جو ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ہوں گے کیونکہ یہ فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹڈ ہیں۔

آئی فون کے نئے فون کے پری آرڈر کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا جبکہ 23 اکتوبر سے یہ ایپل کے اسٹور پر دستیاب بھی ہوں گے۔

- Advertisement -

کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 سیریز کے چار سیٹ آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون پرو میکس متعارف کرایے جانے کا امکان ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایپل کی جانب سے ایک ہی سیریز کے چار اسمارٹ فون متعارف کرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: رواں سال 4 نئے آئی فونز متعارف کروائے جانے کا امکان

ڈیلی میل میں شائع ہونے والی  غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق آئی 12 کی سیریز والے تمام فون 5جی ہوں گے جبکہ اُن کا کیمرہ ماضی کے تمام سیٹ کے مقابلے میں زیادہ جاندار ہوگا۔

آئی فون کی جانب سے 12 سیریز والے چار فون متعارف کرانے کی وجہ یہ ہے کہ جو صارف درمیانے درجے والی رقم کا فون خریدنا چاہیں تو وہ بھی خرید سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں