تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

جرمن سفیر پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برنارڈ شلاگلہک شمالی علاقہ جات اور دیگر سیاحتی مقامات اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں تعینات جرمن سفیر کی پاکستانی سیاحتی مقامات کی تعریف کی اور لکھا کہ ’پاکستان کتنا خوبصورت ملک ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان میں شاندار مناظر، متاثر کن فن تعمیر، مختلف ثقافات ہیں جبکہ یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں‘۔

مزید پڑھیں: نئے جرمن سفیر بھی پاکستان کے گن گانے لگے

برنادرڈ نے اپنے دوستوں سے مشورہ مانگا کہ وہ بتائیں ’مجھے پاکستان میں اور کون سے نئے مقامات تلاش کرنا یا وہاں جانا چاہیے، آپ  مجھے اپنی سفارشات سے آگاہ کریں‘۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ خوبصورت پاکستان #BeautifulPakistan اور سیاحت کے عالمی دن #WorldTourismDay2020کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ایک صارف نے جرمن سفیر کو کھیوڑے میں موجود نمک کی سب سے بڑی کان دیکھنے کا مشورہ دیا۔

فرخ بشیر نامی صارف نے جرمن سفیر کو کہا کہ وہ پنجاب کا ڈویژن بہاولپور ضرور دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ، اسلام آباد میں تعینات جرمن سفیر نے بکرے خرید لیے

صفی اللہ محسود نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ اوچ شریف، گلگت بلتستان میں واقع عطاء آباد جھیل اور لال شہباز قلندر کے مزار بھی جائیں‘۔ جس پر جرمن سفیر نے انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا ’بالکل صحیح ہے‘۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں