تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھتیجی نے چچا کی سیاست کا باب آج بند کردیا، شہزاد اکبر

اسلام آباد : مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم نواز نے شہباز شریف کی سیاست کا خاتمہ کردیا، مریم نواز نے بتادیا شہبازشریف حکم نوازشریف کا مانتے اور مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیا، ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور ان کی پارٹی قانونی جنگ ہار گئی ہے، شہبازشریف کی ضمانت قبل از گرفتاری لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کی۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے احاطہ عدالت میں رٹی رٹائی کرایے کے ترجمان والی تقریر کی، انہیں بتادوں کہ اس تقریر پر انہیں توہین عدالت بھی لگ سکتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مریم نواز کے بیان پر کہا کہ مریم نواز کی آج کی پریس کانفرنس فرمائشی پروگرام تھا، بھتیجی نے چچا کی سیاست کا باب آج بند کردیا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی نیوز کانفرنس قانونی شکست کے بعد بوکھلاہٹ کی عکاس تھی۔

انہوں نے رہنما مسلم لیگ نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے گزشتہ6 ماہ میں گلگت بلتستان کے کتنے دورے کیے، گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق کیا کیا، مریم نواز خود کہہ چکی کہ شہباز شریف پنجاب کے لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کا کمنٹ کہ جی بی الیکشن سے روکا گیا بات ہی ختم ہوجاتی ہے، شہباز شریف کی گرفتار کو ن لیگ سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے، جون کی بات ہے شہباز شریف کی گرفتار کےلیے نیب ٹیم کو روکا گیا تھا اور شہباز شریف نیب کی گرفتار کے دوران فرار ہوگئے تھے۔

اس وقت سےلاہورہائیکورٹ میں ایک قانونی جنگ چل رہی تھی، ٓج اس قانونی جنگ کےدوران نیب نےفتح سمیٹی اورضمانت مستردکرائی۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے تاثر دیا جارہا ہے کہ نیب اور حکومت کا کوئی گٹھ جوڑ ہے، عجب ہے اپنے حق میں عدالتی باتیں منظور اور آج کا فیصلہ نامنظور، کی ان لیگ کو سلیکٹڈ باتیں پسند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو نظر آرہا ہے آپ لوگ کس کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مشیر داخلہ برائے احتساب نے کہا کہ شہبازشریف کے نام پر بےنامی کمپنیاں بنائی گئی، 4 افراد نے شہبازشریف کی منی لانڈرنگ میں معاونت بھی کی، شہباز شریف نے ایک بیوی سے پیسہ لے کر دوسری بیوی کو بنگلہ اور گاڑی خرید کردی، منظور پاپڑ والا آپ کی بیگم کے اکاؤنٹ میں کیوں پیسہ ٹرانسفر کرے گا، یہ پیسے اسی دن دوسری جگہ منتقل ہوتے ہیں اور اثاثے خریدے جاتے ہیں۔

جائیداد غیرقانونی ہوتو قانون حرکت میں آتا ہے، شبلی فراز کا مریم نواز کو جواب

شہزاد اکبر نے کہا کہ جن ملازمین کے نام پر کمپنی بنائی گئی وہ کہتے ہیں کہ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں، راشد کرامت کی تنخواہ 18 ہزار ہے اور کمپنی میں لاکھوں کی ٹرانزیکشن ہورہی ہے، راشد کرامت کہتے ہیں مجھے معلوم ہی نہیں میرے نام پر کمپنی بھی چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے صدر مسلم لیگ نواز شہباز شریف کی عبوری ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرلیا۔

Comments

- Advertisement -