ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

طلال چوہدری کا معاملہ انتہائی ذاتی نوعیت کا ہے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کا معاملہ انتہائی ذاتی نوعیت کا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں نے طلال چوہدری اس معاملے پر کچھ نہیں پوچھا اور نہ انہوں نے مجھے کچھ بتایا ہے، مجھے اب تک نہیں پتا طلال چوہدری کا معاملہ کیا ہے، واضح رہے کہ طلال چوہدری کو مبینہ طور پر خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری کے جھگڑے کا معاملہ ذاتی نوعیت کا ہے اس پر بات نہیں کرنی چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ محمد زبیر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ذاتی تھی اس کو سیاسی رنگ دینا غلط ہے۔

مزید پڑھیں: طلال چوہدری تشدد واقعہ، پولیس کو کال پہلے کس نے کی؟

انہوں نے کہا کہ استعفوں اور فیصلہ کن لانگ مارچ کا آپشن بھی ہمارے پاس موجود ہے، 10 سوالوں سے متعلق بے ہودہ اور الزام تراشی کا جواب نہیں دینا چاہتی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ نواز شریف علاج کے بغیر واپس آئیں، وہ بیمار ہیں مگر ان کا جذبہ بیمار نہیں، نواز شریف پوری قوت کے ساتھ ن لیگ کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سیاست سے باہر کرنے کی سوچ رکھنے والے ہاتھ ملتے رہیں گے، میاں صاحب بہت جلد پاکستان آئیں گے ان کے لیے دور رہنا مشکل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں