جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان ترقی پذیر ممالک کی مؤثر آواز بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان ترقی پذیر ممالک کی مؤثر آواز بن گئے، وزیراعظم شاندار ماحولیاتی پالیسیوں کےباعث عالمی فورم پر سب سے آگے آگئے۔

وزیراعظم عمران خان کو اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی مل گئی اور وزیراعظم کی زیرصدارت اقوام متحدہ کے ماحولیاتی مسائل کےسیشن کا اجلاس ہوا۔

ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں سےصرف ایک،ایک سربراہ کاانتخاب کیاگیا۔ ترقی یافتہ ممالک کی نمائندگی جرمن چانسلرانجیلامرکل کو دی گئی ہے جب کہ ترقی پذیرممالک کی نمائندگی کیلئے وزیراعظم عمران خان کا انتخاب کیاگیا۔

وزیراعظم آج ماحولیات کے سیشن میں ترقی پذیر ممالک کی جانب سے صدارت کریں گے جبکہ ماحولیاتی سیشن میں جرمن چانسلراینجلا مرکل ترقی یافتہ ممالک کی نمائندگی کریں گی۔

سیشن میں عمران خان ماحولیاتی مسائل پر عالمی لیڈروں سے خطاب بھی کریں گے، ماحول دوست فیصلوں کےباعث وزیراعظم کا خطاب سب سے پہلے رکھا گیا ہے ، وزیراعظم کا خطاب پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 12 بجے نشر کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں