تازہ ترین

اشتہاری اور مفرور مجرموں‌ کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے اشتہاری اور مفرور مجرموں کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوزکی رپورٹ کے مطابق پیمرانےاشتہاری اورمفرور مجرموں کی تقاریر پر پابندی کے حوالے سے اعلامیے جاری کیا جس میں یدایت کی گئی ہے کہ اشتہاری اورمفرورمجرموں کی تقریر، انٹرویو میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی ہے۔

پیمرا اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ زیرالتوامقدمات کے ممکنہ نتائج سے متعلق بھی موادنشرکرنے پرپابندی ہے۔

یاد رہے کہ آج احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی عدم پیشی پر اُن کی جائیداد سمیت گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس کو قرقی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی نوازشریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ برطانوی ہائی کمیشن سے عدالتی حکم نامے پر عمل درآمد کروائے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کی اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی وطن واپسی :حکومت کا برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ

دوسری جانب حکومت نے نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وزارتِ خارجہ اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو اہم ٹاسک سونپا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں نوازشریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے تمام قانونی طریقے استعمال کئے جائیں گے کیونکہ وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہوئے ہیں ، نواز شریف کو وطن واپس آکرعدالتوں کے سامنے پیش ہونا ہوگا، کسی صورت این آر او نہیں ملے گا اور نہ کرپشن پر کسی کو کوئی معافی ملے گی۔

یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پندرہ ستمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -