اشتہار

سعودی صحرا میں کرکٹ : آئی سی سی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : کرکٹ کی بین الاقوامی تنظیم آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر سعودی عرب کے صحرا الربع الخالی میں کرکٹ کھیلنے والوں کی ایک تصویر شیئر کر کے لکھا ہے کہ کمال کا پس منظر ہے۔

ریت کے سرخ ٹیلوں کے سامنے بنے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کی اس تصویر کا کریڈٹ آئی سی سی نے عثمان علی نام کے صارف کو دیا ہے۔

ٹوئٹر صارفین نے سعودی عرب کے صحرا میں کرکٹ کے اس منظر کو خوبصورت اور منفرد قرار دیتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

- Advertisement -

سچن نامی ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں عالمی کرکٹ مقابلوں میں اب سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ملکوں کی ٹیموں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔ یہ ممالک دہائیوں سے کرکٹ مقابلوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔

مائیکل ڈین کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ مریخ پر کرکٹ ہو رہی ہے۔ کمار ابھیشک نے آئی سی سی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوئی کہ آپ نے اسٹیڈیم کا نام بوجھنے کے لیے نہیں کہا۔

بعض صارفین نے صحرا میں گرمی کی جانب توجہ دلائی تو کچھ نے گراؤنڈ میں گھاس نہ ہونے پر گیند روکنے کے لیے ڈائیو نہ لگانے کے لیے بھی کہا۔

نارتھ سٹینڈ گینگ نامی ہینڈل نے لکھا کہ جو بھی ہے، مگر باؤنڈری لائن پر ڈائیو نہ لگائیے گا وگرنہ جلد ایک ہی وقت میں چھلنی بھی ہوگی اور روسٹ بھی۔

مسعود احمد نے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پس منظر کو دیکھتے ہوئے صحرا میں گرمی کی شدت کو بھول مت جائیے گا۔

آر انصاری نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ زیادہ امکان یہی ہے کہ اس تصویر میں کرکٹ کھیلنے والوں کا تعلق پاکستان اور انڈیا سے ہی ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں