تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

پاکستان نے پاک افواج کی آذربائیجانی فوج کے ہمراہ لڑائی کی خبریں افواہ قرار دے دیں

اسلام آباد : پاکستان نے آرمینیا کیخلاف پاک افواج کی آذربائیجانی فوج کے ہمراہ لڑائی کی خبریں افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے آرمینیا فوری طور پر فوجی کارروائی بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی افواج کی آذربائیجانی فوج کے ہمراہ لڑائی کی خبریں افواہیں ہیں، ناگورونو کاراباخ کی صورتحال پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ آذربائیجانی شہری آبادی پر آرمینیا کی بھاری شیلنگ نہایت افسوسناک ہے، ناگورونو کاراباخ کی صورتحال سے خطے کے امن کونقصان پہنچ سکتا ہے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے آرمینیا فوری طور پر فوجی کارروائی بند کرے، ناگورونو کاراباخ پر آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے پاکستان نے کو نگورنوکاراباخ میں کشیدگی پر تشویش  کا  اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا  کہ پاکستان کو نگورنوکاراباخ ریجن میں سلامتی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، پاکستان آرمینیا افواج کی آذربائیجان کی شہری آبادی پر شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان 12 جولائی سے نگورنوکاراباخ میں کشیدگی جاری ہے اور مرنے والوں کی تعداد ایک سو تیس سے زائد ہوگئی  جبکہ  امریکہ، فرانس اورروس کا فوری جنگ بند کا مطالبہ کیا ہے تاہم آرمینیا اور آذربائیجان نے عالمی برادری کی جنگ بندی کی اپیل مسترد کردیں۔

Comments

- Advertisement -