اشتہار

سعودی حکومت نے شہریوں‌ کو ٹیکس پر بڑی چھوٹ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے جائیداد کی خرید و فروخت سے وابستہ افراد کو ٹیکس کی بڑی چھوٹ دے دی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے جائیداد کی خرید و فروخت سے وابستہ افراد کو ویلیو  ایڈڈ ٹیکس 15 فیصد استشنیٰ قرار دے کر پانچ فیصد ٹیکس عائد کردیا۔

جمعے کے روز جاری ہونے والے شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ریئل اسٹیٹ کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں چھوڑ دے دی گئی۔ یہ اقدام کرونا وبا کی وجہ سے متاثر ہونے پر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

سعودی وزیر خانہ محمد الجادان کا کہنا تھا کہ ’ٹیکس کے خاتمے کا مقصد اُن شہریوں کی مدد کرنا ہے جو اپنا گھر خریدنے کے خواہش مند ہیں، اس اقدام سے شہریوں پر قیمتوں کا بوجھ کم ہوگا اور وہ گھر کے مالک بن سکیں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ٹیکس خاتمے سے رہائشی اور کمرشل زمین کے کاروبار کو وسعت ملے گی جو سعودی عرب کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بہترین ثابت ہوسکتی ہے‘۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ دس لاکھ ریال کی مالیت والے گھر کا ٹیکس حکومت ادا کرے گی کیونکہ شہری کو اس پر چھوٹ ہوگی جبکہ مکان کی مالیت بھی کم ہوجائے گی‘۔

سعودی عرب میں حکومت نے تیل کے علاوہ دیگر ذرائع سے ریونیو بڑھانے کے لیے جولائی میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو بڑھا کر 15 فیصد کر دیا تھا تاہم اس فیصلے سے اندرونی ملک خریداری کے رجحان میں کمی ہوگئی تھی۔

وزیرہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ ’ٹیکس کی شرح میں کمی کے بعد سعودی عرب کے مقامی شہریوں میں مکانات خریدنے کا رجحان بڑھ جائے گا اور سنہ 2030 تک 70 فیصد شہری اپنے گھروں کے مالک ہوں گے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں