اشتہار

بچی نے گھر آکر ایسا کیا کہا کہ ماں نے اسکول سے نکلوادیا، حیرت انگیز واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : امریکہ میں ایک خاتون نے اپنی بچی کو اس لیے اسکول سے نکلوا لیا کہ یہاں اسے خلائی نظریہ کے بارے میں غلط تعلیم دی جارہی ہے، اس کا کہنا ہے کہ دنیا گول نہیں بلکہ چپٹی ہے۔

یہ بات اس نے اپنی فیس بک میں پوسٹ کرتے ہوئے دوستوں سے شیئر کی جس پر اسے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ وہ یہ جان کر پریشان ہوگئی کہ دس سالہ بچی کو یہ سکھایا جارہا ہے کہ زمین گول ہے۔

امریکی خاتون نے کہا کہ وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ درحقیقت زمین گول نہیں بلکہ چپٹی ہے اور مجھے اسی بات پر اعتراض ہے کہ اسکول والے میری بچی کو کسی اور طرح کی تعلیم دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

اس خاتون کے متنازعہ خیالات کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بہت سارے لوگ اس بات پر متفق تھے کہ اس کا اپنی بچی کو اسکول سے نکالنے کا فیصلہ کسی طور درست نہیں۔ انہوں نے اس فیصلے کو "بچوں سے زیادتی” کی ایک شکل قرار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اسکولنگ کے نظام سے متعلق اپنی مایوسیوں کو بیان کیا اور پوچھا کہ کیا کوئی اپنے بچوں کو فلیٹ ارتھ پڑھا رہا ہے؟

اس کا کہنا تھا کہ آخر کار میں نے بچی کو اسکول سے نکال تو لیا لیکن اس کے ذہن میں بھی وہی سوچ پختہ ہے جو اسکول میں سمجھائی گئی کہ زمین گول ہے۔

خاتون نے بتایا کہ میں خود بھی اپنے شوہر کو اس کی وضاحت نہیں کرسکتی بلکہ میں اسے میمز بھیجتا ہوں لیکن وہ بھی اس بات پر یقین نہیں کرتا۔ جس پر ایک صارف نے کہا کہ مجھے یہ حقیقت پسندی اچھی لگی کہ آپ اپنے شوہر کو میمز کے ذریعے راضی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں