اشتہار

گھر میں خاتون سے اسلحے کے زور پر 3 افراد کی مبینہ زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کی تحصیل حاصل پور میں گھر میں گھس کر خاتون کو 3 افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں گھر میں خاتون کو اسلحے کے زور پر تین افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزمان شوہر کے دوست ہیں، شوہر کو بسکٹ لینے کے لیے گھر سے باہر بھیجا تھا، شوہر کے گھر سے باہر جانے پر ملزمان نے زیادتی کی۔

- Advertisement -

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ خاوند کے واپس آنے پر ملزمان نے اُنہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں ایک اور واقعہ : ملزم کی گھر میں گھس کر لڑکی سے زیادتی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے نواحی علاقے بدوکی گوساہیاں میں ملزم نے زبردستی گھر میں گھس کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے چند روز قبل بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں واقع بہاول واہ میں بااثر شخص نے گھر میں گھس کر 12 سال کی بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تھی۔ اہل خانہ نے زیادتی کا الزام علاقے کی بااثر شخصیت پر عائد کرتے ہوئے اُس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں