اشتہار

پرانی گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پرانی گاڑیوں کی فروخت پر17فیصد سیلز ٹیکس کی وضاحت کردی۔

ایف بی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق قانون کےتحت گاڑیوں پر سیلزٹیکس پوری قیمت فروخت پرعائدہوتا تھا قانون کےتحت عائدسیلزٹیکس بہت زیادہ بنتاتھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیمبرز آف کامرس سے مل کر فنانس ایکٹ میں ترمیم کیلئےمشاورت کی گئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت کی حوصلہ افزائی کیلئےشق کااضافہ کیا یہ آسانی صرف سیلزٹیکس میں رجسٹرڈ افراد کے لئے ہے۔

- Advertisement -

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سیلزٹیکس عائد کردہ ویلیو ایڈیشن کا17فیصدہے، غیر رجسٹرڈ افراد گاہک سے سیلزٹیکس کامطالبہ نہیں کر سکتے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایکٹ میں ترمیم کےبعدقوانین کوحتمی شکل دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں