پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور میگھن کی تصاویر ہٹوادیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ملکہ برطانیہ نے کرسمس خطاب کی مناسبت سے اپنی میز پر موجود شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی تصاویر ہٹوادیں تاکہ انہیں شاہی تشہیر نہ دی جاسکے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل سے ناراض ملکہ برطانیہ نے اپنی ٹیبل سے ہیری، میگھن اور ننھے شہزادے آرچی کی تصاویر ہٹوا کر ایک بار پھر تخت و تاج سے اپنی محبت کو ثابت کردیا ہے۔

ملکہ الزبتھ دوم کا یہ اقدام شاہی سوانح نویس رابرٹ لیسی کی کتاب بیٹل آف برادرز ولیم، ہیری اینڈ دی ان سائیڈ اسٹوری آف اے فیملی ان ٹملٹ، میں شائع کیا گیا ہے۔

ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری، میگھن کی تصاویر ہٹوادیں

کتاب کے مصنف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکہ کا اقدام قصداً، محتاط اور قبل ازوقت اندازے پر مبنی ہے۔

رابرٹ لیسی کا کہنا ہے کہ 2019 کے اجتماع کے بعد سے اہم شاہی تقریبات سے واحد سسیکس کی غیر حاضری اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ یہ ملکہ کے کرسمس نشریات کے حوالے سے ان کا ایک جان بوجھ کرکیا گیا اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکہ نے ایسا اس لیے کیا کہ سسیکس رائلز کو اس برس اپنے کسی بھی برانڈ کو پیش کرنے کا موقع نہ دیا جاسکے، جو تصاویر موجود ہوں گی ان میں شہزادہ چارلس، ڈچز کمیلا، ڈیوف آف ایڈنبرا، ملکہ کے والد جارج ششم اور پرنس ولیم اور ان کا خاندان شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکی انتخابات سے متعلق تبصرے کیے تھے جس کے بعد ملکہ برطانیہ الزبتھ، جوڑے سے سخت ناراض ہوگئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں