جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایران اور روس کے درمیان بڑا معاہدہ، امریکی دباؤ کو خاطر میں نہ لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران میں تعینات روسی سفیر لیون زغاریان نے کہا ہے کہ ماسکو اور تہران حکومت کے درمیان دفاعی نظام کی خریداری کے معاہدے کو عملی جامع پہنائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس ایران کو دفاعی نظام S-400 فروخت کرے گا، اس سے قبل بھی تہران حکومت ماسکو سے S-300 کا دفاعی نظام حاصل کرچکی ہے۔

روسی ایس 400 میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ گئی | Pakistan Insider

- Advertisement -

روسی سفیر کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، ایران کو ایس 400 فضائی دفاعی نظام بیچنے میں کوئی حرج نہیں ہے، امریکی دباؤ کو کسی صورت خاطر میں نہیں لائیں گے۔

ایرانی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے لیون زغاریان نے کہا کہ روس کی جانب سے اس سے قبل بھی ایران کو ایس 300 پہنچایا گیا تھا، اسی طرح مذکورہ معاہدہ بھی پورا ہوگا۔

روسی دفاعی نظام کی خریداری، امریکا نے ترکی کو خبردار کردیا

خیال رہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کے اسلحے کی پابندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کی دھمکی دی ہے، جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سفیر نے کہا ماسکو امریکی دباؤ میں نہیں گھبرائے گا۔

خیال رہے کہ 18 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی پابندی ختم ہونے پر ایران روسی اسلحہ(دفاعی نظام) خریدے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں