اشتہار

ایئرہوسٹس کے دل سوز الوداعی پیغام نے لاکھوں لوگوں کو رلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی ایئرلائن کی خاتون فضائی میزبان اپنی ملازمت کے آخری دن الوداعی پیغام میں جذباتی ہوگئیں اور سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین کو بھی آب دیدہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں بریونا روس نامی فضائی میزبان ان 32 ہزار ملازمین میں شامل تھیں جنہیں ایئرلائن نے کروناوائرس کے باعث مالی بحران کے پیش نظر نوکری چھوڑنے کا کہا تھا۔

بریونا روس نے اپنی ملازمت کی آخری شفٹ میں مسافروں کو لینڈنگ سے متعلق آگاہ کیا اور اسی دوران انہوں نے اپنا الوداعی پیغام بھی دیا جس میں وہ خود بھی رو پڑیں اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لاکھوں صارفین بھی غم زدہ ہوگئے۔

- Advertisement -

خاتون فضائی میزبان کا کہنا تھا کہ گریجوئیشن کے بعد اس نوکری نے مجھے بہت سے واقع فراہم کیے، یہی وجہ ہے کہ میں اپنی اس ملازمت سے محبت کرنے لگی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کروناوائرس کے باعث جہاں مختلف شعبے متاثر ہوئے وہیں ایئرلائنز کو بھی شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے پیش نظر ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے تاکہ مالی وسائل پر قابو پایا جاسکے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ایئرلائنز کو اس سال کی پہلی ششماہی میں 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ مقامی صحافی نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رواں ہفتے امریکا بھر میں مختلف ایئرلائنز سے وابستہ تقریباً 40 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں