جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

31 دسمبر سے 20 فروری تک مسلم لیگ ش بنے گی، شیخ رشید کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 31دسمبر سے 20 فروری تک مسلم لیگ ش بنے گی، شہباز شریف اپنی حفاظت کے لیے خود اندر چلے گئے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سیلف پروٹیکشن میں اندر چلاگیا ہے، اگلے چند ماہ اہم ہے، اکتیس دسمبر سے 20 فروری تک مسلم لیگ ش بن جائے گی، اگر اپوزیشن جماعتیں باہر نکلیں تو انہیں شکست ہی ہوگی، اپوزیشن شکست سے بچنا چاہتی ہے، مجھے ڈر ہے ان کے جلسوں میں وائرس نہ پھیل جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف غداری کا مقدمہ عام شہری نے درج کروایا، ریڑھی والے سے لے کر عام آدمی تک سب میرے ساتھ شوق سے تصاویر بنواتے ہیں، مجھے عام آدمی کا نمائندہ ہونے پر فخر ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ’کابینہ اجلاس میں نوازشریف کو واپس لانے کے حوالے سے بات ہوئی، میں نے واپس لانے کے حق میں ووٹ دیا، حکومت کی کوشش ہے کہ انہیں واپس لاکر عدالتوں میں پیش کیا جائے‘۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن سے ش نکل کر رہے گی، آرمی چیف سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، شیخ رشید

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، مجھے ڈر ہے اپوزیشن کے جلسوں کی وجہ سے ملک میں وائرس نہ پھیل جائے‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نےکبھی شکایت نہیں لگائی،اس عمرمیں جھوٹ نہیں بولتا، اسی ہفتےایم ایل ون منصوبے پر بھی کام شروع ہوجائےگا، میری بلاول سے لڑائی ہوگئی ہے اور اب ڈر ہے کہ رابطہ ہی منقطع نہ ہوجائے، مریم نواز کا اُس وقت تک احترام کروں گا جب تک وہ میرے بارے میں کچھ نہیں بولیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں