اشتہار

خطرات کے مؤثرجواب کیلئے ہمہ وقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ دوردراز علاقوں میں آئی ٹی مراکز نئی دریافتوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سپہ سالار جنر قمر جاوید باجوہ نے گلگت اور اسکردو کے دورے کے موقع پر کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اسکردو پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے استقبال کیا جس کے بعد آرمی چیف کو ایل او سی پر ایف سی این اے کے جوانوں کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا، جس پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے افسران و جوانوں کے عزم کو سراہا۔

- Advertisement -

آرمی چیف نے شدید موسمی حالات اور چیلنجز میں جوانوں کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خطرات کےمؤثرجواب کیلئےہمہ وقت چوکنارہنےکی ضرورت ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے گلگت میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ مرکز آئی ٹی اور ڈیفنس کمیونی کیشن میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس مرکز سے علاقے میں سائبر انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ دوردرازعلاقوں میں آئی ٹی مراکزنئی دریافتوں کی حوصلہ افزائی کرینگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں