اشتہار

کورونا وائرس ہوا کے ذریعے پھیل سکتا ہے، امریکی طبی ادارے کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے قومی طبی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) نے کئی ماہ بعد اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس ہوا کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی ڈی سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ذرات ہوا میں گھنٹوں تک موجود رہ سکتے ہیں، کچھ افراد میں یہ بیماری وائرس کے ننھے ذرات اور اجزا سے پھیل سکتی ہے، جو ہوا میں کئی منٹ سے لے کر گھنٹوں تک موجود رہتے ہیں۔

سی ڈی سی کے مطابق یہ وائرس لوگوں کو کسی بیمار فرد سے 6 فٹ سے زیادہ دوری پر بھی متاثر کرسکتے ہیں، اس طرح کے پھیلاؤ کو ایئربورن ٹرانسمیشن کہا جاتا ہے اور یہ ٹی بی، خسرے اور چکن پاکس جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ کا اہم ذریعہ ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کوروناوائرس انسانی جِلد پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟ 

ماہرین کے مطابق اکثر اوقات ایسے کیسز اس وقت پھیلتے ہیں جب متاثرہ شخص گہری سانسیں لے رہا ہو یعنی ورزش کرتے ہوئے یا گانا گنگناتے ہوئے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سائنسدانوں میں کئی ماہ سے یہ بحث ہورہی ہے کہ منہ یا ناک سے خارج ہونے والے ذرات ہوا میں رہ کر کس حد تک کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کردار اد اکررہے ہیں۔

اس سے قبل ماہرین اور کچھ تحقیقی رپورٹس میں کورونا وائرس کے ہوا کے ذریعے پھیلنے کے امکان کی نشاندہی کی گئی تھی تاہم اہم طبی ادارے تاحال اس کی تردید کرتے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں