اشتہار

متحدہ عرب امارات، سرکاری ملازمین کو فضائی ٹکٹ پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی نے سرکاری ملازمین کو ٹکٹ پر 15 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے وفاقی ملازمین کو ہر بار ٹکٹ لینے پر 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے سفری پروگرام متعارف کرایا جس کے پیش نظر فضائی کمپنی نے خصوصی اعلان کیا۔

- Advertisement -

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پروگرام کے تحت سفر کرنے والے مسافروں کو اپنی رجسٹریشن پہلے کرانا اور ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنا ہوگا، وہ اپنے ساتھ 15 کلو تک سامان لے جاسکیں گے۔

مزید پڑھیں: قطرایئرویز کا بڑا اعلان، بین الاقوامی پروازوں کے ریٹرن ٹکٹس فری

یہ بھی پڑھیں: سعودی ایئرلائن کا ٹکٹوں پر بڑی رعایت دینے کا اعلان

اتحاد ایئرویز کے مطابق وہ مسافر جو امریکا، کینیڈا سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں اکنامی کلاس میں 23 کلو جبکہ بزنس اور فرسٹ کلاس میں 32 کلو گرام تک وزن لے جانے کی اجازت ہوگی۔

اتحاد ایئرویز کے سینئر نائب صدر ڈنکان بیورو کا کہنا تھا کہ ’ہم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کو سفر کے دوران خصوصی رعایت دی جائے گی تاکہ شہریوں کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بیرونِ ممالک کا سفر کریں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں