تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

دریائی گھوڑا بچے کو پانی میں گھسیٹ کر لے گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

کینیا کے علاقے مبیتا میں واقع وکٹوریہ نہر کے کنارے کپڑے دھونے والے بچے کو دریائی گھوڑا گھسیٹ کر لے گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکٹوریہ میں واقع نہر کے کنارے پر معمول کے مطابق شہری موجود تھے جبکہ کچھ لوگ کھیتوں میں کام کررہے تھے۔

کچھ بچے نہر کنارے کھیل رہے تھے جبکہ نوجوان وہاں بیٹھ کر کپڑے دھو رہے تھے کہ اسی دوران ایک دریائی گھوڑا ’ہپو‘ آیا اور بچے کو دبوچ کر پانی میں لے گیا۔

بچے نے جب مدد کے لیے شور مچایا تو نہر کنارے کھڑے لوگوں نے ہپو کو پتھر مارے، مگر اُس نے اپنا شکار نہ چھوڑا اور غوطہ لگا کر اُسے مزید گہرے پانی میں لے گیا۔

اطراف میں کھڑے لوگوں میں سے کچھ لوگ پانی میں جانا چاہ رہے تھے مگر انہیں دیگر شہریوں نے روک دیا۔ تھوڑی دیر بعد دریائی گھوڑے نے بچے کو پانی میں چھوڑا اور چلا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کے رضا کار آئے اور انہوں نے بچے کو نہر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔رضاکاروں کے مطابق بچے کو جب باہر نکالا گیا تو وہ بے ہوش تھا۔

اسپتال منتقل ہونے کے چند گھنٹوں بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ دم توڑ گیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ متوفی کے سر پر گہری چوٹیں آئیں تھیں جس کی وجہ سے اُس کی موت ہوئی۔

مکینوں کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران دریائی گھوڑوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے متعلقہ محکمے کو بھی آگاہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

Comments

- Advertisement -