مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو جلسےجلوسوں کیلئےکون فنڈنگ کر رہا ہے ہماری نظرمیں ہے، کون اس ملک میں اپنابیانیہ لاناچاہتےہیں ہمیں پتہ ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاداکبر نے کہا کہ ہم توآج بھی کہتےہیں آجائیں کنٹینرہم دیں گے، 2،3 ممالک بھی اورکیش کیری بوائزبھی سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ لوگ این آراولےکربچتےرہےہیں اس مرتبہ ان کوکسی قسم کااین آراونہیں ملےگا، نیب قوانین میں ترمیم کےذریعےانہوں نےاین آراولینےکی کوشش کی، ہرطرف سےناکامی کےبعداب یہ نام نہاد تحریک لا رہےہیں۔
مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کہیں ایساتونہیں غداری کامقدمہ ن لیگ نےخودہی کرادیاہے، ہو سکتا ہے توجہ حاصل کرنے کیلئے خودہی غداری مقدمہ کرادیاگیاہو، شاہدخاقان مقدمہ کراناچاہتےہیں تواس میں موادبھی ہوناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کومیڈیکل گراؤنڈپرضمانت ملی تھی، نوازشریف نےعلاج کےلیےبیرون ملک جانےکی درخواست دی جس پر ایک میڈیکل کمیٹی بنائی گئی، میڈیکل بورڈکےسربراہ کوبلاکرنوازشریف کی صحت پرسوالات کیے نوازشریف نےای سی ایل سےنام نکلوانےکی درخواست دی۔