تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

‘جوبائیڈن صدرمنتخب ہوئے تو کورونا ویکسین مفت دی جائے گی’

واشنگٹن:ڈیموکریٹ امیدوار کاملاہیرئس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے پاس آج بھی کورونا سے نمٹنے کا منصوبہ نہیں، جوبائیڈن صدر منتخب ہوئے تو کورونا ویکسین مفت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں ، امریکا کے نائب صدارتی امیدواروں کاملاہیرئس اور مائیک پنس کے درمیان پہلا مباحثہ ہوا۔

ڈیموکریٹ امیدوار کاملاہیرئس نے کہا کہ ٹرمپ کوپتاتھاکوروناکس قدرمہلک ہےمگرپھربھی عوام سےچھپایا، ٹرمپ کے پاس آج بھی کورونا سے نمٹنے کا منصوبہ نہیں۔

کاملاہیرئس کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران امریکی عوام نے بد ترین صدارتی ناکامی دیکھی ،امریکی صدر نے وبا سے نمٹنے کیلئے جو بھی کیا، وہ کام نہیں آیا، کورونا سے امریکا میں 2 لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

ڈیموکریٹ امیدوار نے اعلان کیا کہ جوبائیڈن صدرمنتخب ہوئے تو کورونا ویکسین مفت دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس گوشواروں سے متعلق بھی عوام کومعلومات ملنی چاہئیں اور ٹرمپ دور میں جتنی نوکریاں ختم ہوئیں یہ ایک ریکارڈ ہے۔

ری پبلکن امیدوار مائیک پنس نے کہا ٹرمپ نےپہلےدن ہی سےامریکیوں کی صحت کواولین ترجیح دی، جوبائیڈن نےچین سےپروازوں بند کرنے کی مخالفت کی، امریکی صدر کو عوام پراعتماد ہے کہ وہ کورونا وبا کے معاملے پر ذمے دارانہ اقدامات کریں گے۔

Comments

- Advertisement -