تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ٹرمپ کا افغانستان سے بڑی تعداد میں فوجی انخلا کا اعلان

واشنگٹن: کورونا سے متاثر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس تک افغانستان سے بڑی تعداد میں فوجی انخلا کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ کرسمس تک افغانستان میں امریکی مرد و خواتین فوجیوں کی تعداد بہت تھوڑی رہ جانی چاہئے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق افغانستان میں اس وقت امریکی فوجیوں کی تداد پانچ ہزار ہے، نئے سال کے آغاز تک یہ تعداد ڈھائی ہزار تک کردی جائے گی۔

دوسری جانب افغان طالبان نے بھی امریکی فوجیوں کے انخلا کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے، واضح رہے کہ امریکی کا افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: عراق سے فوجی انخلا کا کوئی منصوبہ نہیں ، امریکی وزیر دفاع

آئندہ ماہ دوبارہ انتخابات کے خواہاں ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی کی سنگ بنیاد مضحکہ خیز لامتناہی جنگوں سے فوجیوں کو دستبردار کردیا، حالانکہ عراق، شام اور افغانستان میں ہزاروں فوجیں باقی ہیں۔

قومی سلامتی کونسل اور وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

خیال رہے کہ افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان میں قیام امن کے خواہاں ہیں۔

Comments

- Advertisement -