جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کیا بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا؟ حکومت نے حقیقت بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ 0.83 پیسےفیول ایڈجسٹمنٹ کی گئی جوہرماہ تیل کی قیمت کےحساب سےکی جاتی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ آج کچھ جھوٹی خبریں دی گئیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیاگیاہے،صرف کہ 0.83 پیسےفیول ایڈجسٹمنٹ کی گئی جوہرماہ تیل کی قیمت کےحساب سےکی جاتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آج بجلی کی قیمتوں میں کسی قسم کاکوئی اضافہ نہیں کیاگیا یہ ن لیگ کی ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولنےکی ایک اورقسط ہےجوہمیں دیکھنےکوملی۔

اس سے قبل ٹوئٹر پر معاون خصوصی نے بتایا کہ چینی صدرشی جن پنگ نےوزیراعظم کوسالگرہ کی مبارکباد بھیجی، چینی صدرنےوزیراعظم عمران خان کیلئےنیک تمناؤں کااظہارکیا۔

انہوں نے لکھا کہ چینی صدرشی جن پنگ نےوزیراعظم کےنام خط بھی بھیجا ہے جس میں شی جن پنگ نےپاکستانی قوم کیلئےچینی عوام کی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں