تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن کی دوسری جماعتیں چھوڑدیں گی۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام’آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسےہی ایک اتحاد بنا تھا نوازشریف نےچکمہ دےدیا، ماضی میں بھی کہاتھاالیکشن کابائیکاٹ کریں گے پھرخودالیکشن لڑلیا۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نےپہلےبھی دھرنادیاپی پی اورن لیگ نےتنہاچھوڑدیا اور اب بھی مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن کی دوسری جماعتیں چھوڑدیں گی۔
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یہ دونوں پارٹیاں حکومت کرتی رہیں انہوں نےکیاحالات بدلے، قرضےکی قسطیں ہم اداکررہےہیں مہنگائی وقتی طورپرہے، پی پی ن لیگ نےجودستاویزات دی مان گئےتوتحریک ختم ہوجائےگی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے گفتگو بند کر دی،پارلیمان میں بھی بات نہیں ہوتی، ہمارےپاس سڑک پرآنےکےعلاوہ کوئی دوسراراستہ نہیں ہےہم جب بھی کوئی بات کرتےہیں توکہتےہیں این آراومانگاجارہاہے۔