اشتہار

سعودی عرب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں غیرملکی نمبرز پلیٹ والی گاڑیوں کو ملک سے باہر لے جانے یا پھر مقامی نمبر پلیٹ میں تبدیلی کے لیے 10 یوم کی مہلت دے دی گئی۔

محکمہ کسٹم نے ہدایت دی ہے کہ غیرملکی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کا استثنیٰ ختم کیا جارہا ہے اور 10 دن کے اندر انہیں ضوابط کی پابندی کرنا ہو گی۔

کسٹم نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور مخصوص حالات کی وجہ سے غیر ملکی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو استثنیٰ دیتے ہوئے انہیں چلانے کی اجازت دی تھی۔

- Advertisement -

اب حالات میں قدرے بہتری آنے پر کسٹم نے استثنیٰ ختم کرکے 10 دن کی مہلت دی ہے۔اس ڈیڈلائن میں غیرملکی نمبر پلیٹ والی گاڑی کو یا تو بیرون ملک بھجوانا ہوگا یا پھر ان کی مقامی نمبر پلیٹ میں منتقل کروانا لازم ہوگا۔

بصورت دیگر کسٹم قوانین کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہوگا اور ان کے خلاف کارروائی بھی جائے گی۔

کسٹم نے واضح کیا ہے کہ ضوابط پر پورا اترنے والی گاڑیوں کو سعودی نمبر پلیٹ میں منتقلی کی صورت میں چلانے کی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں