اشتہار

جرمنی: چائیلڈ کیئر سینٹر کی غفلت اور لاپرواہی، کمسن بچے کی دردناک موت

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: یورپی ملک جرمنی میں چائیلڈ کیئر سینٹر کی غفلت اور لاپرواہی سے دو سالہ بچہ زندگی بازی ہار گیا، کمسن کی موت جھیل میں ڈوبنے سے ہوئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے شہر میگڈی برگ میں پیش آیا، بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز ( childcare center) تمام کمسن بچوں کو سیروتفریح کے لیے جھیل کنارے لے گیا۔

Neustadter See where 2-year-old Adam went on a trip with his daycare center, went missing and then it was found lifeless. (	 Newsflash)

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق پکنک کے دوران کیئرسینٹر کی انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور دو سالہ ایڈم نامی بچے کو جھیل کنارے چھوڑ کر سینٹر واپس آگئی، ادارے پہنچنے پر اندازہ ہوا کہ تمام بچے موجود ہیں لیکن ایڈم نظر نہیں آرہا۔

جس پر انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، متعلقہ ادارے نے ہیلی کاپٹر اور دیگر ذرایع استعمال کرتے ہوئے بچے کو دو گھنٹے بعد جھیل سے تلاش کرلیا، اسپتال منتقل کرنے پر ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کردی۔

بچے کے والدین نے چائیلڈ کیئر سینٹر کی انتظامیہ کو واقعے کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔

والد نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، ملوث افراد کو سزا دیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کسی اور کے ساتھ رونما نہ ہوسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں