اشتہار

کرونا کے بڑھتے کیسز، عوامی اجتماعات پر پابندی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات کرونا میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں لہذا ایسے پروگراموں کے انعقاد سے ہر ممکن گریز کیا جائے، بڑے اجتماعات کےانعقادکوروکنے پرغور کیا جارہا ہے ۔

این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے کیونکہ ایسے پروگرام کرونا کے بڑے خطرے کا سبب ہیں، انتہائی ضروری اجتماعات ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیے جائیں‘۔

- Advertisement -

این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’عوامی اجتماعات سے کرونا سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا امکان ہے، ایسے اجتماعات سے کرونا کے خلاف قومی کامیابی خطرے میں پڑ سکتی ہے، ایسے پروگراموں کا انعقاد کسی صورت نہیں ہونا چاہیے‘۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر، عوامی اجتماعات پر ایک بار پھر سے پابندیاں عائد

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’عوامی اجتماعات کيلئے حکمت عملی تیار کر  رہے ہیں، اجازت یا انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ این سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی خدشہ ظاہر کرچکے ہیں کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے متوقع جلسوں اور ریلیوں سے ملک میں وائرس پھیل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف جلسوں کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پہلا پروگرام پنجاب کے علاقے گجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا، دوسرا پروگرام 18 اکتوبر کو کراچی، تیسرا کوئٹہ میں 25 اکتوبر جبکہ 30 نومبر کو ملتان اور 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں