اشتہار

افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا مثبت قدم ہے، ترجمان افغان طالبان

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ : افغان طالبان نے افغانستان سے امریکی فوجی کے بڑے پیمانے پر انخلا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی انخلا معاہدے کی جانب مثبت قدم ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست قطر میں واقعی طالبان دفتر سے جاری بیان میں افغان طالبان کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز افغانستان سے کرسمس تک امریکی فوجیوں کے بڑی تعداد کے نکل جانے کا فیصلہ امریکا سے معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکی مشیر قومی سلامتی رابرٹ براﺅن نے بھی اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے 2500 کر دی جائے گا۔

خیال رہے کہ افغان طالبان سے طے کے گئے معاہدے میں امریکہ نے 2021 کے وسط تک تمام فوجی افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔تاہم امریکی صدر کے فوج کے انخلاکے بیان کا طالبان کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں