اشتہار

سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 16 ڈالر کے اضافے سے 1931 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1750 اور 1500 روپے اضافہ ہوگیا۔

سونے کی قیمت بڑھنے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116350 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99751 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4000روپے کم رہی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 1300اور دس گرام چاندی کی قیمت 85روپے 74پیسے کے اضافے سے 1114روپے 54پیسے ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں