اشتہار

سعودی عرب میں ریستوران سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی(طبی مرکز) نے کروناوائرس کے پیش نظر ریستوران کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے ریستوران انتظامیہ اور وزیٹرز کو کرونا سے بچاؤ کے لیے خصوصی مشورے دیے جس پر عمل کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریستوران انتظامیہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائے گی اور ریسٹورنٹ آنے والے شہریوں(وزیٹرز) کو بھی مشوروں پر عمل کرنا لازمی ہوگا، بصورت دیگر جرمانے بھی ممکن ہیں۔

- Advertisement -

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ریستوران ویٹرز اور وزیٹرز ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں، انجان افراد کے ساتھ ایک ہی ٹیبل پر نہ بیٹھیں، سماجی فاصلے کا خیال ضرور رکھیں۔

سعودی عرب کے تمام ریستوران کیش فری ہوگئے

اسی طرح اس امر پر بھی ضرور دیا گیا ہے کہ ریستوران میں موجود عملہ ہاتھ پابندی سے دھوتے اور سینیٹائز کرتے رہیں، ریستوران میں پرنٹ مینو کے بجائے ڈیجیٹل مینو استعمال کیا جائے۔

ریستوران میں ایسے برتن استعمال کیے جائیں جو ایک بار استعمال ہونے کے بعد تلف کر دیے جائیں، کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے مشوروں کے مطابق بل کی ادائیگی آن لائن ہوگی، میزوں اور کرسیوں کو پابندی سے سینیٹائز کرنا بھی ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں