اشتہار

لاہور میں موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر گولیاں چل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں گلی میں موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر گولیاں چل گئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر جھگڑے میں ملزم علی اور اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے خاتون اور 6 دیگر افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پتنگ کی ڈور ناک پر پھرنے سے زخمی ہوگیا، زخمی نوجوان کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس کے مطابق پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں